بڑے صاحب تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ہال مکمل طور پر ائیر کنڈیشنڈ تھا،
باہر کے درجہ حرارت کا ہال کے اندر کچھ اثر ممکن نہیں تھا۔
مقررین سوٹڈ بوٹڈ، مقررہ وقت پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے،
خوب تالیاں بج رہی تھیں،
پھر کھانے کا دور چلا، انواع و اقسام کے کھانے،
یوم مزدور منایا گیا۔۔۔
کامیاب تقریب کا انعقاد “انجمن مزدوراں” نے کیا تھا۔
تقریب ختم ہوئی۔۔۔
ٹھنڈے ہال میں ہونے والی تقریب سے بے خبر،
ڈرائیور باہر گرمی میں بڑے صاحب کے لیے گاڑی کا دروازہ کھولے منتظر تھا،
مزدور کو یوم مزدور پر بھی چھٹی نہیں تھی۔