سو لفظوں کی کہانی موقع

شاہد کاظمی

دوسُؤ اور باٹو بھائی تھے،
دونوں کا آپس میں پرانا ویر تھا،
جب دیکھو لڑتے رہتے،
کسی کے سمجھانے کا بھی ان پر اثر ندارد،
رشتے دار، دوست اور جاننے والے، سب ہی ان کی لڑائی سے پریشان رہتے۔
آخر کیا بنے گا اِن کا، سب سوچتے۔
مودے نے موقعے کا فائدہ اٹھانے کی ٹھانی،
دوسُو کے کھیت پر قبضہ کرنے کا پلان بنا لیا،
دوسُو کے اکیلے پہ ہوتا ،تو مودا کامیاب ہو جاتا،
لیکن گاؤں والے اس وقت حیران رہ گئے۔
جب آپس میں ہر وقت لڑنے والے، دوسُو اور باٹو نے، ،،
مل کر مودے کی پھینٹی لگا دی۔

(بھارتی اشتعال انگیزی اور پاکستانیوں کا اتحاد)

Comments (0)
Add Comment