پاک فوج کی مہارت مشعل راہ

روداد خیال ۔۔۔صفدر علی خاں

پاکستان پر کئی طرح کی جنگیں مسلط کی گئی ہیں ،دنیا جانتی ہے کہ پاک فوج ہر طرح کی جنگ میں ملک و قوم کو بچانے میں کامیاب ہوکر سرخرو ہوئی ہے ،پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے طفیل ہی آج ہم آزاد فضائوں میں پرامن زندگی گزار رہے ہیں ،پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے ملک کو ڈیفالٹ کرنے اور دیگر کئی طرح سے نقصان پہنچانے کے نت نئے طریقے ایجاد کئے گئے ہیں ،ہائبریڈ وار‘‘ کے نام سے پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف جو جنگ اس وقت پوری قوت سے جاری ہے، اس جنگ کا بھی سب سے موثر ہتھیار میڈیا ہے۔اس وقت بیرونی حملوں کی بجائے ملک کو اندرونی دشمنوں سے زیادہ خطرات لاحق ہیں ۔پاکستان کو اندر سے کمزور کرنے والے دشمنوں نے ہی تمام محکموں میں کرپشن کے رواج کو عام کیا ،رشوت، سفارش، اقرباء پروری، ظلم و نا انصافی، کرپشن، غنڈہ گردی، ٹمبر مافیا، ڈرگ میں ملاوٹ، ناجائز منافع خوری، جمہوریت کے نام پر لوٹ مار وغیرہ جیسی برائیاں پھیلائی گئیں ۔پاک فوج کے سپہ سالار سید عاصم منیر نے ملکی معیشت کو کھوکھلا کرنے والی ان تمام برائیوں کو ختم کرنے کے لئے انتہائی تیز رفتاری سے کام کرکے پاکستان کو درست سمت پر گامزن کر دیا ۔قبل ازیں ڈیجیٹل دہشتگردی سے نئی نسل کو گمراہ کرنے کے لئے سوشل میڈیا کو ہتھیار بنانے والوں سے نمٹنے کا بھی بندوبست کیا گیا ۔دہشتگردی کی سنگین ترین واردات 9مئی 2023ء کو برپا کی گئی جب ایک جماعت کے شرپسندوں نے ملکر پاکستان پر حملہ کیا ۔اس حملے کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو بھی کیفرکردار تک پہنچانا ابھی باقی ہے جس کا ہر محب وطن پاکستانی کو بڑی شدت سے انتظار ہے ۔9مئی کو ناصرف ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا بلکہ قومی وقار کو خاک میں ملانے کی سازش کی گئی ،پاکستان کا امیج تباہ کرنے کا خطرناک منصوبہ ناکام تو ہوا لیکن قوم اپنے ہیروز کی یادگاروں کی بے حرمتی اور قائد اعظم کی یادگاریں جلائے جانے پر آج بھی سوگوار ہے ۔قوم ان مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچائے جانے کی متمنی ہے ۔طویل عرصے تک ان مجرموں کے خلاف فوجی عدالتوں میں سماعت کے بعد ان میں سے 25مجرموں کو سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔9مئی کے 25مجرموں کو سزائیں سناتے ہوئے انصاف کے تمام معروف مروجہ طریقے ،آئین اور قانون کے تقاضے پورے کئے گئے ہیں ۔ملک پر حملہ کرنے والے ان بد بختوں کے اعترافی بیانات بھی سامنے آگئے ہیں جس میں سزا پانے والوں نے ملک پر حملہ کرنے کیلئے اکسانے والے اور انہیں اس ناپاک کام کرنے کی ترغیب دینے والوں کے چہرے بھی بے نقاب کر دیئے ہیں ۔25 قومی مجرموں نے درحقیقت 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کے بارے میں قوم کو آگاہ کردیا ہے۔سانحہ 9 مئی کے مجرموں نے اپنے اعترافی بیانات میں عمران خان کی فوج مخالف تقریر اور دیگر رہنماؤں کے اکسانے کو ذمے دار قرار دیا ہے ،اسکے باوجود 9مئی کے مجرموں کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے ملک کے وفادار ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں ،یہی اب تک کی سب سے بڑی ڈیجیٹل دہشتگردی ہے جو عناصر 9مئی کے مجرموں کو بچانے کیلئے کسی بھی سطح پر میڈیا اور سوشل میڈیا کو زیر استعمال لائیں گے وہ پاکستان کے کھلے دشمن کہلائے جائیں گے ۔۷ملک سے محبت کا تقاضا تو یہی ہے کہ 9مئی کے ذمے داروں سے پاکستان کی سرزمین کو پاک کردیا جائے ،9 مئی کے پُرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیں،نفرت، جھوٹ پر مبنی سیاسی بیانیے کی بنیاد پر مسلح افواج کی تنصیبات پر منظم حملے کیے گئے اور اُن کی بے حرمتی کی گئی، یہ پر تشدد واقعات پوری قوم کے لیے ایک شدید صدمہ ہیں۔قومی مجرموں کیخلاف اگرچہ فیصلہ تاخیر سے ہوا جس پر ملک دشمنوں کی سازشیں جاری رہیں ،پھر بھی 9 مئی کی سزاؤں کا فیصلہ قوم کے لیے انصاف کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے ۔کیونکہ ڈیجیٹل دہشتگردی کے ہر سمت پھیلائے جھوٹ اور شر کے باوجود سچ کی جیت ہوئی ہے ۔غازیوں اور شہداء کی توہین کرنے والے مکروہ کردار “زیرو “ہوگئے ہیں ،پوری قوم انکے فعل پر مذمت کررہی ہے اور اپنے حقیقی ہیروز کی بے حرمتی پر تلملا رہی ہے ،قوم چاہتی ہے کہ 9مئی کے سبھی کرداروں کو آئین اور قانون کے تحت سخت سزائیں دی جائیں ،تاکہ آئندہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے قومی ہیروز کی بے حرمتی کی جرات نہ ہوسکے ،پاک فوج کی جانب سے 9مئی کے 25مجرموں کو سزائیں دینے پر ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کے کٹہرے میں لانے تک سزا کا یہ عمل نامکمل قرار دینا بھی درحقیقت قوم کے دل کی آواز ہے ،پوری قوم اس معاملے پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ملک دشمنوں کو ایک بار پھر شکست فاش ہوئی ہے، اندرونی دشمن کی طرف سے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹ اور شر کا بیانیہ یکسر مسترد کر دیا گیا ہے ،قوم نے سیاست کو تشدد سے الگ رکھنے والے پاک فوج کے عمل کی کھل کر حمایت کردی ہے ۔پاک فوج نے وطن کا مستقبل تاریک کرنے والے ملک ہدشمنوں کی شناخت کرادی ہے ۔پاکستان میں پائیدار امن ،ترقی اور خوشحالی کے لئے اب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ کو بھی کیفرکردار تک لانا ہوگا ورنہ امن عمل کے فروغ کی راہیں مسدود رہیں گی ۔قومی یکجہتی پر وار ہوتے رہیں گے ۔ ریاست پر حملے کرنے والے ڈیجیٹل دہشتگردی سے نئی نسل کے ذہنوں کو مفلوج کرنے کی سازش رچاتے رہیں گے ۔قوم کو تقسیم کرنے والوں کا محاسبہ وقت کا تقاضا ہے ۔پاک فوج کئی محاذوں پر ملک دشمن دہشتگردوں کے خلاف برسرپیکار ہے ،چیک پوسٹوں پر حملے ہورہے ہیں اور پاک فوج کے جوان جانیں نچھاور کرتے ہوئے عوام کی سلامتی کو یقینی بنارہے ہیں ،ان حالات میں جب کئی محاذ کھلے ہوں تو سیاسی ملبوس میں ڈیجیٹل دہشتگردی پھیلانے والوں کا مقابلہ اب پوری قوم کو شعور کے ساتھ کرنا ہوگا ۔اپنے دشمن کو ہر بہروپ میں پہچاننے والی پاک فوج کی مہارت

Comments (0)
Add Comment