ٹی 20 ورلڈکپ: آئن مورگن نے فیورٹ ٹیم کا نام بتادیا

سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے بھارت کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا۔

ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر آئن مورگن نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 ٹاپ ٹیموں میں سے مضبوط ترین اسکواڈ کیلئے بھارت کو چُنتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم پہلے ایونٹ سے بعد سے کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکی ہے لیکن انکا موجودہ اسکواڈ بہت مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم صلاحیت کے مطابق کھیلتی ہے تو وہ ایونٹ جیت سکتی ہے انگلش ٹیم سے متعلق بات کرتے ہوئے آئن مورگن نے کہا کہ ہماری ٹیم بھی مضبوط ہے، وہ ٹورنامنٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے جارہے ہیں کچھ انجریز کا خدشہ ضرور ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ جوز بٹلر کی قیادت میں کھلاڑی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ گروپ اے میں بھارتی ٹیم کو روایتی حریف پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا اور میزبان امریکہ کا چیلنج درپیش ہوگا۔