میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلیڈ کرکٹر وِل جیکس اور ریس ٹوپلی آئی پی ایل ادھورا چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے، جب کہ جوز بٹلر اور فل سالٹ نے بھی روانگی کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
معین علی، جونی بیئرسٹو، سیم کرن اور فل سالٹ جیسے دیگر اہم کھلاڑی اس ہفتے بھارت سے روانہ ہونے کے لیے تیاری کرلی ہے۔
انگلش کرکٹر لیام لیونگسٹون، اگرچہ گھٹنے کی شدید انجری کا سامنا نہیں کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کسی بھی قسم کی انجری سے بچنے کےلیے آئی پی ایل چھوڑ دیا۔
دوسری جانب آئی پی ایل چھوڑ کر انگلینڈ کھلاڑیوں کی وطن واپسی بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر غصہ ہوگئے اور انہوں نے کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ پاکستان کے خلاف 22 مئی سے 4 میچز کی ٹی 20 سیریز کھیلے گا جبکہ ٹی 20ورلڈکپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔
پاکستان سیریز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ:
جوس بٹلر (کپتان)، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلی، مارک ووڈ