قومی ٹیم دورہ آئرلینڈ کے لیے روانہ ہو گئی تاہم سینیئر فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان ٹیم کے ہمراہ روانہ نہ ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق محمد عامر ویزا مسائل کے باعث ٹیم کے ہمراہ آئرلینڈ روانہ نہ ہو سکے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ویزا ملتے ہی پہلی دستیاب فلائٹ سے فاسٹ بولر آئرلینڈ روانہ ہو جائیں گے اور ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔
محمد عامر نے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا تھا جس کے بعد انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں چار سال بعد قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 اسکواڈ بابر اعظم کی قیادت میں آئرلینڈ سے تین اور انگلینڈ سے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے براستہ دبئی آئرلینڈ کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔