ذرائع کےمطابق تجویز کردہ ونڈو کے مطابق اگلے برس ہونے والے پی ایس ایل کے لیے 8 اپریل سے 20 مئی تک کی ونڈو تجویز کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے فرنچائزز کو اس حوالے سے تجاویز پیش کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ونڈوکھلاڑیوں کی سہولت، ورک لوڈ مینجمنٹ اور مصروفیات کو مدنظر رکھ کر تجویزکی گئی ہے، تمام فرنچائزز کو ایک مارکی پلیئر سے معاہدے کی سہولت دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام فرنچائزز اگلے ایک سے دو ماہ میں مارکی پلیئر سے معاہدہ کر سکیں گی، مارکی پلیئر سے معاہدے کے لیے پی سی بی مالی معاونت بھی کرے گا۔
پی سی بی نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی تاریخیں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں۔
آئی پی ایل سے متصادم تاریخوں پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزرز نے اعتراض اٹھایا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے اپریل کے اوائل سے مئی کے وسط تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔
فرنچائزز کو خدشہ ہے کہ آئی پی ایل کے ساتھ پی ایس ایل ہوئی تو بڑے غیرملکی کرکٹرز کی خدمات نہیں مل سکیں گے۔
میٹنگ میں کئی دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، تیار کردہ سفارشات گورننگ کونسل کو پیش کی جائیں گی، جس کا اجلاس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت چند روز بعد ہوگا۔
ورکنگ گروپ کی میٹنگ ہفتے کو لاہور میں ہوئی جس میں سی او او سلمان نصیر سمیت بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار، ٹیم مالکان و آفیشلز شریک ہوئے، بعض نے زوم کال سے جوائن کیا تھا۔