پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کے لیے شعبوں کو از سر نو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ ساجد حمید کی جگہ نئی تقرری ہو گی، ساجد حمید کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی مس مینجمنٹ کی وجہ سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے مس مینجمنٹ پر زیرو ٹالرینس کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے۔