ایک چٹکی سندور کی قیمت چھ جہاز ‘ تین ڈرونز ماتھے پر شکست کا داغ

آج کا اداریہ

قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا جس  میں اعلیٰ فوجی حکام، وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
اعلامیے کے مطابق فورم نے بھارت کے حملوں میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کے بلااشتعال، بزدلانہ اور غیرقانونی جنگی اقدام سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر غور کیا۔کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل سمیت چھ جنگی طیارے مارے گرائے جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر،6 مہار بٹالین ہیڈکوارٹرز اور مختلف چیک پوسٹیں اڑا ڈالیں جس کے بعد بھارتی فوج نے ایل اوسی کے 4 سیکٹرز میں پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاررائی پہلگام جیسے مزید واقعات سے بچنے کیلیے کی گئی پاکستان سے کشیدگی نہیں چاہتے
منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کی چھ شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جس میں بچوں خواتین سمیت 26 افراد کی شہادت ہوئی اور پچاس کے قریب شہری زخمی ہوئے۔ حملے میں مساجد کو نشانہ بنایا گیا جسکا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے عزائم خاک میں ملادیے گئے،
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں میزائل داغے ہیں اور بلااشتعال بزدلانہ حملہ کیا ہے جبکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز اور 7 ڈرونز مار گرائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ اب سے کچھ دیر پہلے بزدل دشمن ہندوستان نے پاکستان میں مسجد سبحان اللہ بہاولپور احمد پور ایسٹ کے علاقے میں، کوٹلی اور مظفر آباد میں تین جگہ فضا سے میزائل داغے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فضائیہ کے جہاز ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا ہے، جو بلااشتعال اور شرم ناک حملہ ہے اور یہ اپنی فضائی حدود کے اندر سے کیا ہے۔
میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے یہ حملہ اپنی فضائی حدود سے کیا ہے لیکن انہیں ہماری حدود میں داخل ہونے اور پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان اس کا جواب اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر دے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ شرم ناک اشتعال انگیزی ہے اور اس کو جواب کے بغیر جانے نہیں دیا جائے گا، بھارت نے اس وقت بلااشتعال اور بزدلانہ حملہ کرکے جو عارضی خوشی حاصل کی ہے، اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے پاک فضائیہ اس وقت بالکل مستعد ہے اور بھارت کے کسی جہاز کو اندر آنے نہیں دیا گیا، انہوں نے یہ حملہ اپنی حدود سے کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس بزدلانہ اور شرم ناک حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اس کے لیے جگہ اور وقت کا انتخاب پاکستان کی مرضی سے ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے مریدکے میں دو میزائل فائر کیے گئے ہیں جو ایک عمارت میں لگے ہیں، مذکورہ عمارت میں بچوں اور بچیوں کے سرکاری اسکول ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اسی عمارت میں بچوں اور بچیوں کے لیے الگ الگ مدرسے بھی ہیں، مدارس اوراسکولوں کے علاوہ اس عمارت سے ملحق ایک اسپتال بھی ہے اور بھارت کی جانب سے اسپتال اور سرکاری اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 جہاز گرا دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں نشانہ بنایا ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی شروع ہو چکی ہے اور دو رافیل طیارے مار گرائے گئےہیں۔
مزید بتایا گیا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارت کے ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو بھی تباہ کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا ہے اور پاک فوج دشمن کارروائیوں کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فوج کا ایک اور ڈرون پاکستان رینجرز نے مار گرایا، ڈرون کے ذریعے در اندازی کی ناکام کوشش صبح کے وقت کی گئی۔ پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہیں۔
پاک فوج نے کوٹلی سیکٹر میں بھارتی فوج کا تیسرا ڈرون بھی مار گرایا۔ بھارتی فوج کی جانب سے ڈرون کے ذریعے در اندازی کی ناکام کوشش کی جا رہی تھی
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح پر جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں “ایکسرسائز ہیمر اسٹرائیک”میں جنگی تیاریوں، جدید ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر فضائی حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد دنیا بھر سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
عالمی طاقتوں نے پاک بھارت کشیدگی کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے فوری تحمل، مذاکرات اور سفارتی حل پر زور دیا ہے۔
ترکیہ نے بھارتی حملے کو “مکمل جنگ کے خطرے” سے تعبیر کرتے ہوئے شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے پر شدید مذمت کی۔
جرمنی نے کشیدگی میں اضافے کو روکنے اور شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دینے کی اپیل کی۔ جرمن وزارت خارجہ نے بتایا

Comments (0)
Add Comment