سیاسی گند ختم کرنے کیلئے تمام جماعتوں کو مټحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت

اداریہ

پاکستان کو بیرونی دشمنوں کے برعکس اندرونی تخریبی قوتوں سے زیادہ خطرہ ہے۔ملک میں انتشار اور فتنہ پھیلانے والے عناصر کا علاج ہونا چاہیئے ،دشمن ملک میں نفرت اور تعصب پھیلاکر عوام کو گمراہ کررہے ہیں ،بیرونی دشمنوں یا ان کی سازشوں سے قطع نظر خود ہمارے اندر تخریبی قوتیں یا دشمن موجود ہیں۔اگر دیکھا جائے تو ہمارے پورے سوشل سٹرکچر یا سماجی ڈھانچے میں خرابیاں نظر آئیں گی۔پاکستان میں آمرانہ حکومتیں آتی رہی ہیں تو جب تک لوگوں کی تحریکوں کو ہم دباتے رہیں گے تو وہ تحریکیں کسی نہ کسی طریقے سے ابھرتی رہیں گی اور وہ زیادہ تر نفرت اور دشمنی اور تعصب کی شکل میں ابھرتی ہیں‘۔’اگر جمہوری روایات چلتی رہیں اور یہاں پر ہر ایک کو بولنے، کہنے، تقریر کی آزادی ہو تو پھر یہ چیزیں آہستہ ختم ہوجاتی ہیں‘۔سوشل میڈیا کے ذریعے بے بنیاد پروپگنڈا کرنے والوں کا مقصد قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرکےملک کو کمزور کرنا ہے ۔ان سب کے باوجود حب الوطن قوتیں پاکستان کی تعمیر وترقی کے لئے کام کررہی ہیں ۔عوام کو حقائق سے روشناس بھی کرایا جارہا ہے ،قومی یکجہتی کے لئے بھی عوام کو شعور دینے کیلئے اقدامات ہورہےہیں ۔قوم کو وطن دشمنوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا جارہا ہے ،قوم میں مایوسیاں پھیلانے والوں کے جھوٹ کو بے نقاب کیا جارہا ہے ۔اس تناظر میں پنجاب کی خاتون وزیراعلی مریم نواز نے اپنی ذمےداریوں کو احسن طریقے سے انجام دینے کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے ۔زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کہتی ہیں کہ ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں آرہی ہیں۔پاکپتن میں لائیو سٹاک کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف دور کے بعد ایک بار پھر معیشت کے لیے اچھی خبریں آنے لگی ہیں، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، لائیو سٹاک سکیم حاصل کرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے وقت پاکستان کے ڈیفالٹ اور ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبریں آتی تھیں، ملک کو سری لنکا سے ملایا جایا جاتا تھا لیکن آج مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو 10 ماہ بھی نہیں ہوئے اور سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں آرہی ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں بلکہ انسانوں کو بھی لاحق ہوتی ہیں، ایسے بیمار لوگوں کا قدم ملک کے خلاف ہی اٹھتا ہے اور منہ کھلتا ہے تو گالی اور بدتمیزی نکلتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی لاحق ہوتی ہیں، ہم نہ صرف جانوروں کا بلکہ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کئی حکومتیں ایسی دیکھیں جو آخری وقت تک عوام کو کہتی تھیں کہ ہم منصوبوں پر کام کرنا چاہتے تھے، ہم اس چیز سے باہر نکل آئے ہیں،عوام کو لائیو سٹاک کا ثمر ملنا شروع ہو گیا ہے، عوام کو فائدہ پہنچنا شروع ہوا ہے اس لیے میں آپ کے پاس آئی ہوں، نوجوانوں نے لائیو سٹاک اسکیم کا خیر مقدم کیا۔اس صورتحال میں جہاں انسانیت سے عاری لوگ اپنے ہی وطن کی عزت خاک میں ملانے پر تلے ہوئے ہوں اور اپنے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ہر حال میں ترجیح دیتے ہوں ،بلاشبہ آج ملک کو انتہائی خطرناک سازشوں کا سامنا ہے لیکن ان سازشوں کو کوئی آسمان سے آکر ختم نہیں کرے گا۔ ان سازشوں کو سمجھنا بھی عوام کی ذمے داری ہے اور انھیں ختم کرنا بھی عوام ہی کی ذمے داری ہے۔ بلاشبہ قومی سلامتی کے ادارےسمیت بعض حکومتی اداروں کی بھی یہی خواہش ہے کہ ملک سے سیاسی گند کا خاتمہ ہو لیکن عوام کی بھی یہ ذمے داری ہے کہ وہ اس سیاسی گند کو ختم کرنے کیلئے ریاست سے بھرپور تعاون کریں ۔پوری قوم دشمن قوتوں کی اسلام و پاکستان کیخلاف سازشیں ناکام بنانے کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو جائے۔ ملک میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کیا جائے۔ فرقہ واریت ختم اور نظریہ پاکستان کی بنیاد پر اس ملک کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔دوسری طرف ملک کے خلاف سازشیں کرنے والے ایسے لوگ واقعی جانوروں سے بھی بدتر ہیں ،پوری قوم کو ایسے ملک دشمنوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے انکی نشاندھی کرنی چاہئے تاکہ ان عناصر کی ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔

Comments (0)
Add Comment