قائد اعظم کے ویژن پر پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم

اداریہ

قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کو لیکر چلنے والوں نے پاکستان کو فتنوں سے پاک کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ،قوم کو منتشر کرنے والوں کی ہر سازش کچلنے کی خاطر اقدامات کیئےگئے ۔قوم کو گمراہ کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی خاطر قومی یکجہتی کے مظاہرے کی کاوشیں نئی نسل کو سنوارنے کی راہیں کھول رہی ہیں ۔پاکستان کے حالات بہتر بنانے کیلئےپاک فوج کا کردار مٽالی رہا ہے ،امن اور جنگ میں ملک وقوم کی سلامتی اور بہبود کے لئےفوج ہمیشہ ہراول دستے کا کردار نبھاتی رہی ہے ،ملک کے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے انتہائی مربوط حکت عملی اختیار کی گئی ہے ۔دنیا پاک فوج کی صلاحیتوں کی معترف ہے ،قوم کو تعمیر وترقی اور خوشحالی کی منزل پر لانے کیلئےفوج تمام شعبوں کی بہترین کارکردگی کیلئے تعاون فراہم کررہی ہے ۔قومی یکجہتی کے فروغ کی خاطر بہترین کام کیا جارہا ہے ۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کی پیروی کو نصب العین بنایا گیا ہے ،اس حوالے سے پاک فوج کے سپہ سالارجنرل عاصم منیر کہتے ہیں کہ قائد اعظم کی دور اندیش قیادت اور غیرمتزلزل عزم نے قیام پاکستان کی راہ ہموار کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پہنچنے پر مسیحی برادری کی جانب سے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ منتظمین نے آرمی چیف کی موجودگی اور یکجہتی پر اظہار تشکر کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کرسمس ہمدردی، سخاوت اور خیر سگالی کے طور پر کام کرتا ہے۔ اور کرسمس کی روایات مشترکہ معاشرے کی عکاس ہے۔آرمی چیف نے قومی ترقی میں اقلیتوں اور مسیحی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے تہوار معاشرے کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں۔ اور مسیحی برادری کا ثقافتی، اقتصادی اور سماجی ترقی میں نمایاں کردار ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی دور اندیش قیادت اور غیرمتزلزل عزم نے قیام پاکستان کی راہ ہموار کی۔ ان کے آزادی، مساوات اور مذہبی رواداری کے نظریات غیر متزلزل تھے۔سربراہ پاک فوج نے قائد اعظم کی مثالی قیادت پر بھی روشنی ڈالی۔ اور قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد کا عزم آج بھی قوم کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اور قائد اعظم نے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر قوم کی تعمیر کا خاکہ پیش کیا۔ آئیں پاکستان کو قائد کے اصولوں کے مطابق پرامن ملک بنانے کا عزم کریں۔بلاشبہ مسلح افواج قائد اعظم کی پائیدار بصیرت اور بے مثال قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں، جن کی انتھک محنت نے قوم کو یکجا کیا اور ایک خودمختار اور آزاد پاکستان کی بنیاد رکھی۔پاک فوج کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کو اپنانا اہم ہے قائد کے اصولوں اتحاد، ایمان، اور تنظیم” پر اپنے غیر متزلزل عزم کی تجدید کرتے ہیں، جو آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ان حالات میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے ملک کو درست ٹریک پر لانے کی خاطر قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment