اداریہ
پنجاب کی تعمیر وترقی کے حوالے سے میگا پراجیکٹس پر انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ کام ہو رہا ہے ،وزیراعلی’ مریم نواز شریف ہرعوامی بہبود کا ہر کام سلیقے سے پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہیں ۔صوبے کا نظم ونسق بہتر کیا جارہا ہے ،گڈ گورننس کی جھلک انکے فیصلوں پر ہونے والے فوری عملدرآمد سے عیاں ہے وہ عوام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے انکے مسائل کو سمجھ کر انہیں حل کرنے کی بھرپور کاوشیں کررہی ہیں ،اس حوالے سے وہ عوام کے مفاد میں ہر اقدام کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اس میں دیگر سیاستدانوں کو بھی بلا تفریق شامل کرنے کی دعوت دیتی ہیں ۔مریم نواز شریف نے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے انکے پاس جانا بھی معمول بنالیا ہے ،دوردراز علاقوں میں لوگوں کی مشکلات دور کرنے کی خاطر خود سڑک کاسفر طے کرتی ہیں اور راستے میں شہریوں کے مسائل سن کر انہیں موقع پر حل کرنے کی ہدایات دیتی ہیں ،یہی انداز انہیں سب سے الگ اور منفرد بنارہا ہے وہ صوبے کی تعمیر وترقی پر بھی دل کھول کر کثیر رقم خرچ کررہی ہیں ،عوام کی مشکلات کو دور کرنے کی خاطر پائیدار حل ڈھونڈ کر انتہائی مربوط اور موثر طریقے سے اس پر عملدرآمد کرایا جاتا ہے ۔مرہم نواز شریف کی سرگرمیاں انہیں تاریخ میں ہمیشہ زندہ رکھنے کا سبب بنیں گی ۔مریم نواز شریف نے پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں بھی خود جاکر جائزہ لیتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اہم کام کیا ہے ۔پنجاب بھر میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی اور معیار بہتر بنانے کی خاطر بہت اہم اقدامات کئے ہیں ۔افسر شاہی کے سرخ فیتے سے ترقیاتی کاموں کو بچانے کی بھی انتہائی موثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے ۔پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے اہم کاموں کی وہ خود لمحہ بہ لمحہ نگرانی کررہی ہیں ،افسروں کے کسی بھی تاخیری حربے کو جواز بنانے کی کوئی صورت ہی نہیں رکھی گئی ۔وہ اپنے ہر کام کو جامع پلان سے ترتیب دیتے ہوئے مکمل کروارہی ہیں ۔ترقیاتی منصوبوں کے بروقت اور شفاف بنانے کی بہترین مثال قائم کررہی ہیں ۔مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کے محنت کشوں کو سہولیات اور مقررہ اجرت دلانے کی خاطر بھی بہت سرگرم رہی ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ وہ پنجاب کے ہر ضلع کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیتے ہوئے وہاں پر کام کی خود نگرانی کرتی نظر آتی ہیں ۔مریم نواز شریف کی جانب سے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو جلد سہولیات ملنے کے ساتھ سرکاری خزانے پر تاخیر سے اٹھنے والا وافر اضافی سرمایہ بھی ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے ۔یہی سبب ہے کہ وہ پے در پے عوامی بہبود کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوشاں نظر آتی ہیں ۔اس تناظر میں دیکھا جائے تو ابھی حال ہی میں 4ترقیاتی سکیموں کیلئے11ارب38کروڑ46لاکھ فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کااجلاس چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے صدارت کی,صوبائی ورکنگ پارٹی نے وزیر اعلیٰ اقدام برائے قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے 10کروڑ روپے، خواجہ سراؤں کے لئے وزیر اعلیٰ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 86کروڑ روپے، ملتان کے نشتر ہسپتال میں کینسر سنٹرز کی بلڈنگز کی تعمیر کیلئے 94کروڑ 4لاکھ 79ہزار روپے اور انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن راولپنڈی (ترمیمی) کیلئے 9 ارب 48کروڑ 41لاکھ 41ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے لارچ کالونی سے گلشن راوی سیوریج سسٹم بنانے کی سکیم کو ایکنک میں بھیجنے کے لئے کلیئرکر دیا ہے ۔ادھر “کسان خوشحال ، پاکستان خوشحال” پروگرام کے تحت کاشتکاروں کی فلاح کیلئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے اہم اعلانات ہوئے ان میں کسان کارڈ کی ترسیل ، زرعی مال پائلٹ پراجیکٹ شروع ، گرین ٹریکٹر سکیم ، ایگریکلچر گریجوایٹس انٹرن شپ اور ٹیوب ویل سولرائزیشن کا جلد آغاز ہوگیاہے ۔کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 30 ہزار روپے سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکے گا ۔اوکاڑہ ، بہاول پور ،ساہی وال اور سرگودھا میں زرعی مال پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز ہوگیا ۔ان حالات میں پنجاب کے تیز رفتار ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والا عملدرآمد وزیراعلی’ مریم نواز شریف کے خلوص اور عوام کی خدمت کے جذبے سے بھرپورمظہر نظر آتا ہے ۔وزیراعلی’ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشیں انہیں تاریخ میں ہمیشہ زندہ رکھنے کا سبب بنیں گی ۔